Home / دھشت گردی / پاکستانی فوج بھی پاناما کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے

پاکستانی فوج بھی پاناما کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے

BBC Urdu_2پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کی طرح فوج بھی پاناما کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفورنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘برطانیہ میں پاناما کے سوال پر میرا جواب سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، جبکہ ہر پاکستانی کی طرح پاکستانی فوج بھی پاناما کیس کے انصاف اور میرٹ پر فیصلے کی منتظر ہے۔’

04031.01 Panama 10Apr17یاد رہے کہ چند روز قبل ایک خبر میں کہا گیا تھا کہ ‘پاکستانی فوج پاناما کیس سے متعلق جو بھی فیصلہ ہوا اس کو قبول کرے گی، جبکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فیصلہ کیا آتا ہے۔’

04031.02 Panama 10Apr17آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں، جہاں میجر جنرل آصف غفور بھی ان کے ہمراہ ہیں جنہوں نے چند روز قبل وہاں میڈیا کو بریفنگ بھی دی تھی۔

یاد رہے کہ 23 فروری کو سپریم کورٹ میں پاناما لیکس پر درخواستوں کی سماعت مکمل ہوگئی تھی اور جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

جسٹس آصف کھوسہ کا کہنا تھا کہ فیصلے کا کوئی شارٹ آرڈر جاری نہیں ہوگا، بلکہ تفصیلی فیصلہ ہی جاری کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کا فیصلہ مناسب وقت پر سنایا جائے گا اور 20 سال کے بعد بھی لوگ کہیں گے کہ یہ فیصلہ قانون کے عین مطابق تھا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!