Home / سیاست / تبصرہ / پاکستان میں گرو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کے لیے ’چار تحائف

پاکستان میں گرو نانک کے جنم دن پر سکھ برادری کے لیے ’چار تحائف

bbc-urdu_2پاکستان میں حکومت نے سکھ مذہب کے بانی اور روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے 547 ویں جنم دن کے موقع پر سکھ برادری کو ‘چار تحائف’ دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ 14 نومبر سے ننکانہ صاحب میں شروع ہونے والی تقریبات سے پہلے وہاں تقریباً 70 برس سے بند گرودوارہ کیارہ صاحب کو عبادت کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔10050-01-sikh-26oct16

انھوں نے بتایا ہے کہ اس وقت 350 برس قدیم اس گرودوارے کی تزئین و آرائش جاری ہے اور جو آئندہ چند دن میں مکمل ہو جائے گی۔

اس گردوارے کو تقسیم ہند سے پہلے فسادات کے دوران بند کر دیا گیا تھا۔

صدیق الفاروق نے بتایا کہ ننکانہ صاحب میں ہی بابا گرو نانک کے ساتھ مسلمان ستار نواز بھائی مردانہ کی آٹھ سو مربع گز پر یادگار کی تعمیر بھی جاری ہے جو تین سے چار ماہ میں مکمل ہو جائے گی۔

انھوں نے بتایا کہ اس کے ساتھ پہلے سے اعلان کردہ بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد بھی جنم دن کی تقریبات کے موقع پر رکھا جائے گا۔10050-02-sikh-26oct16

یہ یونیورسٹی چار سو ایکڑ پر تعمیر کی جائے گی جس میں پنجابی کے علاوہ دیگر مضامین بھی پڑھائے جائیں گے۔

انھوں نے سکھ برادری کے لیے چوتھے ‘تحفے’ کے بارے میں بتایا کہ ناروال میں کرتار پور صاحب میں برقی انگیٹھہ صاحب کی تعمیر شروع ہو رہی ہے جو کہ 10 نومبر تک مکمل ہو جائے گی۔

سکھ مذہب کے مطابق کرتارپور صاحب میں بابا گرو نانک کا ‘جوتھی جوتھ’ ہوا یعنی ان کا نور اپنے حتمی مقام پر پہنچ گیا تھا۔

سکھ مذہب میں اس انگیٹھے ‘برڈ روپ’ یعنی پرانے ہو جانے والے گروو گرنتھ صاحب کو سسکار کرنے (جلانے) کے بعد اس کی راکھ کو دریا میں بہا دیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ انڈیا اور پاکستان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہونے کے باوجود بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان آ رہی ہے۔

صدیق الفاروق نے بتایا کہ کینیڈا، برطانیہ سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان کا آمد کا سلسلہ پانچ نومبر سے شروع ہو جائے گا جبکہ انڈیا سے سکھ یاتری 12 نومبر کو پہنچیں گے اور 21 نومبر تک قیام کریں گے۔

انھوں نے بتایا کہ اس بار توقع ہے کہ 2500 سے زیادہ سکھ یاتری پاکستان آئیں گے اور ان مہمان یاتریوں سمیت دیگر ممالک اور پاکستان میں مقیم سکھ برادری کو یہ چار تحائف دیے جا رہے ہیں۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!