پاکستان کو ون ڈے کی کارکردگی میں بہتری کا چیلنج

0
10

BBC Urdu24۔اگست16: مصباح الحق انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز برابر کرکے پاکستان کو عالمی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ایک پوزیشن پر لے آئے اور اب اظہرعلی کو پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری لانے کے زبردست چیلنج کا سامنا ہے۔

عالمی ون ڈے رینکنگ میں نویں نمبر کی پاکستانی ٹیم بدھ کو ساؤتھمپٹن میں پہلے ون ڈے میں انگلینڈ کے مدمقابل ہورہی ہے جس کی عالمی رینکنگ پانچویں ہے۔8117.01 Cricket 24Aug16

گزشتہ سال ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کی قیادت اظہرعلی کو مصباح الحق سے ہی منتقل ہوئی تھی اور اب تک وہ بیس ون ڈے میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں جن میں سے آٹھ جیتے ہیں اور گیارہ میں شکست ہوئی ہے ۔گزشتہ دنوں ایسوسی ایٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف جیت سے قبل پاکستانی ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو بڑی سیریز ہار چکی ہے۔8117.02 Cricket 24Aug16

پاکستان نے سپنرز کے ذریعے انگلش بیٹسمینوں کو قابو کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے رکھی ہے اسی مقصد کے تحت سکواڈ میں یاسر شاہ، عماد وسیم اور محمد نواز کو شامل کیاگیا ہے۔عماد وسیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

فاسٹ بولر عمرگل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنھوں نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔