Home / دھشت گردی / پیشمرگہ نے داعش کو نینوی کے 5 دیہات سے نکال دیا

پیشمرگہ نے داعش کو نینوی کے 5 دیہات سے نکال دیا

14۔ اگست16: al-Arabiyaعراق میں پیشمرگہ فورسز نے سہل نینوی (نینوی صوبے کا ایک علاقہ) کے 5 دیہات داعش تنظیم سے واپس لے لیے۔ موصل میں موجود پیشمرگہ فورسز کی جانب سے متعدد محوروں سے کیے جانے والے اس وسیع حملے میں بین الاقوامی اتحاد کے طیاروں کی معاونت بھی حاصل تھی۔8076.01 Paishmarga 14Aug16

اس دوران داعش کے ارکان نے اپنے ٹھکانوں کو طیاروں سے چھپانے کے لیے گاڑیوں کے ٹائر جلائے۔

ایک کرد ذمہ دار نے بتایا کہ مذکورہ حملہ داعش کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور موصل کو واپس لینے کے معرکے کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔

اس معرکے میں پیشمرگہ کی شکل میں کرد فورسز اور ان کے زیر انتظام گروپ حصہ لے رہے ہیں۔ ان کے علاوہ آشوری اور کلدانی ارکان پر مشتمل سہل نینوی فورسز بھی شریک ہیں جن کو کرد اور امریکی تربیت کاروں کے ہاتھوں تربیت فراہم کی گئی۔

دوسری جانب کرد ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی معاونت کی کارروائیوں میں بین الاقوامی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کا سہارا لیا جائے گا جب کہ زمینی طور پر امریکی فوج کی قیادت میں عسکری مشیران بھی شریک ہوں گے۔

http://vid.alarabiya.net/2016/08/14/besh1408/besh1408___besh1 408_video.mp4?versionId=UxWUb2VzVPyFNcaVIRB5.p9jaSqw4aIM

About admin

Check Also

سعودی شہزادے کی موت پر بادشاہ فہد کا پوتا سعودیہ سے ایران بھاگ گیا۔ With Saudi princes dead, arrested, King Fahd’s grandson flees kingdom to… Iran

شاھی خاندان ایک شہزادے ترکی بن محمد بن فہد کے بارے میں یتایاگیا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!