پیغمبرِ اسلام کے خاکے ٹی وی پر دکھائیں گے: گیرٹ وائلڈرز

0
50

BBC Urdu_2

ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی سٹیشن کے ساتھ ایک غلط فہمی کی وجہ سے انھیں سنیچر کو اس وقت نشر نہیں کیا گیا جو وقت سیاسی جماعتوں کے لیے مختص کیاگیا تھا۔

یہ خاکے گذشتہ ماہ ڈیلس میں دکھائے گئے تھے جہاں دو مسلح افراد نے حملہ کر دیا تھا۔ وائلڈر اس ایونٹ میں مقررِ خاص کے طور پر شریک ہوئے تھے۔ابتدا میں جب یہ خاکے ٹی وی پر نہیں دکھائے گئے تو وائلڈر نے انتہائی برہم انداز میں ٹوئیٹ کیے اور خاکوں کو سوشل میڈیا پر نشر کیا۔9032.02 Holland 06Sep16

ماضی میں وائلڈرز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’شدت پسندوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور ہمارے لیے نیدرلینڈز میں آزادیِ اظہار کتنا اہم ہے۔‘

پارٹی فار فریڈم (پی وی وی) کے سربراہ وائلڈرز کئی مرتبہ اسلام اور بڑے پیمانے پر مسلمانوں کےہالینڈ آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ وہ ہالینڈ میں قرآن پر پابندی لگانے کامطالبہ بھی کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ تین مئی کو امریکی شہر ڈیلس کے قریب کانفرنس سینٹر میں ہونے والی پیغمبر اسلام کے خاکوں کی نمائش پر حملہ کرنے والے دونوں مسلح افراد کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ ایک پولیس اہکار زخمی ہوا تھا۔

اس کانفرنس میں ایک مقابلہ بھی شامل تھا جس میں پیغمبر اسلام کے خاکوں پر دس ہزار ڈالر کا انعام رکھا گیا تھا۔سنہ 2006 میں ڈنمارک کے ایک اخبار کی جانب سے پیغمبر اسلام کے طنزیہ خاکے شائع کرنے کےخلاف دنیا بھر میں مظاہرے کیے گئے تھے۔