Home / دھشت گردی / کراچی: امام بارگاہ کے باہر دھماکا، 5 افراد زخمی

کراچی: امام بارگاہ کے باہر دھماکا، 5 افراد زخمی

dawn-newsکراچی میں لیاقت آباد کے علاقے ایف سی ایریا میں امام بارگاہ کے باہر دستی بم حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔karachi-target-killings

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے درِعباس امام بارگاہ کے باہر دستی بم پھینکا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کہنا ہے کہ دھماکے میں 2 بچے اور 3 خواتین زخمی ہوئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان کی جانب سے جس وقت دستی بم پھینکا گیا، اس وقت امام بارگاہ میں خواتین کی مجلس جاری تھی۔

دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھارتی نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دستی بم حملے میں زخمی ہونے والی خواتین و بچوں کو علاج کے لیے عباسی شہید عباس منتقل کیا گیا۔

انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے دستی بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے تفصیلی انکوائری پر مشتمل رپورٹ طلب کرلی ہے۔

About admin

Check Also

سعودی شہزادے کی موت پر بادشاہ فہد کا پوتا سعودیہ سے ایران بھاگ گیا۔ With Saudi princes dead, arrested, King Fahd’s grandson flees kingdom to… Iran

شاھی خاندان ایک شہزادے ترکی بن محمد بن فہد کے بارے میں یتایاگیا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!