Home / دھشت گردی / کراچی: طالبان کا فوج کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ

کراچی: طالبان کا فوج کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ

VOAکراچی میں صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فوج کے گاڑی پر فائرنگ کی تھی اور متعدد گولیاں لگنے کے باعث لانس نائیک رزاق اور سپاہی خادم دم توڑ گئے۔100.01 paking_plaza 28Jul6

پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں منگل کو فوج کی ایک گاڑی پر حملے میں دو اہلکاروں کے مارے جانے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ایک دھڑے جماعت الحرار نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔جماعت الحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے ذرائع ابلاغ کو بھیجے گئے ایک پیغام میں دعویٰ کیا کہ طالبان نے فوج کے دو اہلکاروں کو ہدف بنایا۔

واضح رہے کہ کراچی میں صدر کے علاقے پارکنگ پلازہ میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فوج کے گاڑی پر فائرنگ کی تھی اور متعدد گولیاں لگنے کے باعث لانس نائیک رزاق اور سپاہی خادم دم توڑ گئے۔اگرچہ فوج کی گاڑی پر حملے سے متعلق طالبان کے دعویٰ کی آزاد ذرائع سے تصدیق تو نہیں ہو سکی تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائی سے ایک بات کی عکاسی ضرور ہوتی ہے کہ شہری علاقوں میں بھی دہشت گرد چھپے ہوئے ضرور ہیں۔

تجزیہ کار بریگیڈئیر ریٹائرڈ سعد نذیر نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں اگرچہ صورت حال پہلے سے بہتر ہوئی ہے لیکن اُن کے بقول یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ شہر سے دہشت گردوں یا اُن کے حامیوں کا مکمل صفایا کر دیا گیا ہے۔’’دہشت گردوں کی قابلیت میں کافی کمی آئی ہے، لیکن یہ کہنا کہ وہ بالکل ختم ہو گئے ہیں درست نہیں ہے۔

‘‘کراچی میں رینجرز کی زیر قیادت دہشت گردوں اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیوں کے باعث ملک کے اس ساحلی شہر میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے۔تاہم حالیہ ہفتوں میں شدت پسندوں نے نا صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا بلکہ معروف قوال امجد صابری کو بھی دن دھاڑے قتل کیا گیا جب کہ سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے بیٹے کو بھی اغوا کیا گیا جنہیں تقریباً ایک ماہ بعد صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے ٹانک سے بازیاب کروایا گیا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!