Home / دلچسپ و عجیب / کراچی کے افق سے گرہن لگے چاند کا نظارہ

کراچی کے افق سے گرہن لگے چاند کا نظارہ

voa_2کراچی کے افق پر چاند کی پوزیشن کیسی تھی اسے اوپر دی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے جو بظاہر ایک نظر آرہی ہے لیکن اس میں دو چاند ہیں ۔ ایک تصویر گرہن شروع ہونے سے پہلے کی ہے جبکہ دوسری تصویر اس وقت کی ہے جب چاند کو گرہن لگ چکا تھا۔ دونوں چاند بغور دیکھئے فرق صاف نظر آئے گا۔

پاکستان میں جب بھی سورج یا چاند گرہن ہوتا ہے عوامی دلچسپی اور عوام کی رائے سائنسی وجوہات یا توجیحات سے بالکل مختلف نظرآتی ہے۔ کہیں خوف ہوتا ہے تو کہیں توہمات بڑھ جاتی ہیں۔9091-01-chand-20sep16

کہیں اسے ڈھیرساری بیماریوں کا علاج تصور کیا جاتا ہے تو کہیں اس سے بچنے اور اسے نہ دیکھنے کے مشورے زبان زد عام ہونے لگتے ہیں۔خواتین اور خاص کر حاملہ خواتین کو تو چھری یا قینچی سے کچھ بھی کاٹنےتک سے روک دیا جاتا ہے۔

ان تمام باتوں اور چہ میگوئیوں کے باوجود چاند کو کھلی آنکھ سے دیکھنے کی جستجو ہر فرد کے دل میں مچلتی رہتی ہے ۔ ایسا کیوں ہوتا ہے؟ ہوا تو اس وقت چاند یا سورج کیسا دکھتا ہوگا؟ کیا تھا؟ اور اب کیا ہوگا؟

سولہ اور سترہ ستمبر کی درمیانی شب جب رواں سال کا تیسرا اور آخری چاند گرہن ہوا تو اسے پاکستان میں بھی دیکھا گیا۔چونکہ اس بار اسے دیکھنے کے لئے زیادہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا اعلان کہیں نہیں ہوا تو لوگوں نے کھلی آنکھ سے افق پر گہن لگتے چاند کو دل بھر دیکھا۔

گہن کا آغاز رات 9 بجکر 55 منٹ پر شروع ہوا اوررات ایک بج کر 54 منٹ پر اس کا اختتام ہوا جبکہ 11 بج کر 55 منٹ پر یہ اپنے عروج پرتھا۔

محکمہ موسمیات کے کلائمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق گہن کا کل دورانیہ تقریباً چار گھنٹوں پر مشتمل تھا اور مطلع صاف ہونے کی بنا پر اسے خیبر پختونخوا‘ بالائی پنجاب‘ پاکستان ک زیر انتظام آزاد کشمیر‘ سندھ‘ جنوبی پنجاب اور بلوچستان میںدل بھر دیکھا گیا۔

کراچی کے افق پر چاند کی پوزیشن کیسی تھی اسے اوپر دی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے جو بظاہر ایک نظر آرہی ہے لیکن اس میں دو چاند ہیں ۔ ایک تصویر گرہن شروع ہونے سے پہلے کی ہے جبکہ دوسری تصویر اس وقت کی ہے جب چاند کو گرہن لگ چکا تھا۔ دونوں چاند بغور دیکھئے فرق صاف نظر آئے گا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!