کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

0
12

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے اپنے شوہر سے ملنے کے لئے پاکستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے گزشتہ 2 ماہ سے لا پتہ ہے۔ممبئی کی پووائی بلڈنگ جہاں کلبھوشن کی فیملی رہائش پذیر ہے وہاں کے چوکیدار نے اطلاع دی ہے کہ اس نے کلبھوشن کی بیوی کو تقریباً 2ماہ سے بلڈنگ میں آتے ہوئے نہیں دیکھا،اسی گھر میں رہائش پذیر کلبھوشن کے انکل سبھاش نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کلبھوشن کی بیوی کے بارے میں کچھ نہیں جانتے کہ وہ آج کل کہاں ہے،دریں اثناء کلبھوشن کی بیوی کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے بھارت میں ملے جلے جذبات کا اظہار کیا جارہا ہے۔