Home / سیاست / تبصرہ / کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ماہ کی نچلی ترین سطح پر

کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ماہ کی نچلی ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے روز بھی کاروبار میں مندی کا رجحان رہا جبکہ کے ایس ای 100 انڈیکس 220 پوائنٹس کمی کے بعد تین ماہ کی نچلی ترین سطح 47356 پوائنٹس پر بند ہوا۔

04016.01 KSE 08Apr17عارف حبیب کارپوریشن کے تجزیہ کار احسن محنتی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی مالیاتی اور توانائی کے چیلنجز کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا جس کا منفی اثر اسٹاک مارکیٹ پر بھی پڑا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کے 6 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت 6.2 ارب روپے رہی۔

04016.02 KSE 08Apr17مجموعی طور پر 362 کمپنیوں کے شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جن میں سے 118 کی قدر میں اضافہ 216 کی قدر میں کمی اور 28 میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ ایک کروڑ 9 لاکھ شیئرز ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے خریدے و فروخت کیے گئے جبکہ ازگارڈ نائن کے 97 لاکھ 50 ہزار، بینک آف پنجاب کے 65 لاکھ 80 ہزار، عائشہ اسٹیل مل کے 62 لاکھ 10 ہزار اور بائیکو پیٹرولیم کے 57 لاکھ 50 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!