Home / دلچسپ و عجیب / حسن و صحت / گہری سانسیں ذہن پرسکون بنائیں، تحقیق

گہری سانسیں ذہن پرسکون بنائیں، تحقیق

Dawn Newsگہری سانس لینا تناﺅ کے شکار ذہن اور جسم کو پرسکون بنانے کے لیے بہترین طریقہ ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

03143.01 Breathing 31Mar17اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور کیلیفورنیا یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے دوران 175 دماغی خلیات کی شناخت کی گئی جو کہ سانس اور ذہن کو پرسکون بنانے کا درمیان تعلق کا باعث ہیں۔

صدیوں سے یوگا کی تعلیمات میں کہا جارہا ہے کہ سانس کو کنٹرول کرنا ذہن پرسکون بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور چند گہری سانسیں غصے کو کم کرتی ہیں مگر اب اس کی سائنسی وضاحت تلاش کرلی گئی ہے۔

تحقیق کے مطابق سست روی سے گہری سانس لینا مزاج میں تبدیلی لانا کا باعث بنتی ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اگر سانسوں کی رفتار میں کمی بیشی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو درست طریقہ کار جاننا چاہئے، ورنہ کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

یہ دماغی خلیات جو سکون، توجہ، جوش اور ذہنی تشویش کا باعث ہوتے ہیں، وہ جماہی، نیند، ہنسنے اور دیگر کیفیات کے درمیان فرق پہچان سکتے ہیں۔

چوہوں پر تجربات کے دوران محققین نے چوہوں کے ان خلیات میں تبدیلیاں کیں جس کے نتیجے میں وہ زیادہ پرسکون ہوگئے۔

محققین کے مطابق گہری سانسیں تناﺅ اور دیگر منفی جذبات پر کنٹرول کرکے ذہن اور جسم کو پرسکون بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

About admin

Check Also

فیس بک کا یہ نقصان جانتے ہیں؟

کیا آپ مسلسل فیس بک کو چیک کرتے رہتے ہیں؟ اگر ہاں تو یہ عادت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!