ہاکی ٹیم کی مشکل آسان، ورلڈ کپ سے قبل اسپانسر مل گیا
عبدالغفار11 نومبر 2018 Facebook Count
0
Twitter Share
1
Translate
پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کو اپنے ماضی کے عروج پر دوبارہ لانے کے لیے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کرکٹ کے بعد ہاکی میں خدمات کے لیے سرگرم ہوگئے۔

پاکستان کے قومی کھیل کو ترقی دلانے کے لیے جاوید آفریدی میدان میں آگئے، اور ان کی کمپنی ہائیر پاکستان آئندہ 2 برس کے لیے قومی ٹیم کی اسپانسر بن گئی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے عہدیداران اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کے درمیان اہم ملاقات میں ٹائٹل اسپانسر شپ کا اہم معاملہ طے پاگیا۔

لاہور میں مفاہمت کی یادشت سے متعلق ہونے والی اس تقریب میں جاوید آفریدی نے کہا کہ قومی کھیل دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہاکی ٹیم کیلئے فنڈز نہ ملے تو پاکستان کی جگ ہنسائی ہو گی، شہباز

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے ماضی میں چار مرتبہ عالمی کپ، تین مرتبہ چیمپیئنز ٹرافی اور تین مرتبہ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ …….