Home / سیاست / تبصرہ / یاسرہ رضوی کی شادی: حق مہر اور عمر کے فرق پر تنقید

یاسرہ رضوی کی شادی: حق مہر اور عمر کے فرق پر تنقید

dawn-newsپاکستان کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی کو آپ نے متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا ہوگا، انہوں نے حال ہی میں شادی کرکے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا، تاہم اس خوشی کے موقع پر بھی کئی افراد نے انھیں اور ان کے شوہر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

01009-01-yasra-03jan1734 سالہ اداکارہ یاسرہ رضوی کی شادی نئے ڈرامہ پروڈیوسر عبدل ہادی سے ہوئی، جو اداکارہ سے عمر میں تقریباً 10 سال چھوٹے ہیں، ایسے معاشرے میں جہاں بڑی عمر کی خاتون اور چھوٹی عمر کے لڑکے کی شادی پر شدید تنقید کی جاتی اور مذاق اڑایا جاتا ہے، وہیں یاسرہ رضوی نے ایک نئی مثال قائم کر ڈالی۔

01009-02-yasra-03jan17اس کے علاوہ اداکارہ کے حق مہر پر بھی کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں، جنہوں نے اپنے شوہر سے حق مہر میں پیسوں کے بجائے فجر کی نماز پڑھنے کا مطالبہ کیا۔

01009-02b-yasra-03jan17جہاں کئی افراد نے یاسرہ رضوی کے اس اقدام پر انہیں سراہا، وہیں ایسے بھی بہت سے لوگ ہیں، جنہوں نے ان پر تنقید کرنا شروع کردی۔

01009-03-yasra-03jan17جب یاسرہ رضوی نے اپنے شوہر عبدل ہادی کے ساتھ فیس بک پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو ان پر نعمان قریشی نامی ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ‘شرم نہیں آئی بچے سے شادی کرتے ہوئے’۔

اداکارہ نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ان تمام افراد کو کرارا جواب دے ڈالا جو ان کی عمر کے فرق اور حق مہر پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

01009-04-yasra-03jan17یاسرہ رضوی کا اس ویڈیو میں کہنا تھا ‘میں ایک ایسی انسان ہوں، جسے چند لوگ جانتے ہیں یا چند مجھ سے متاثر ہیں، تو اگر میں نے ایسی مثال قائم کرنا چاہی کہ میں نے کم خرچ میں شادی کی اور نمازِ فجر کو اپنا حق مہر رکھا تو میری عقل حیران ہے کہ یہ نہ تو کسی کا مسئلہ ہے اور اس پر بھی تنقید تو کیا ہم لوگ صرف اور صرف تنقید کرنا جانتے ہیں؟’

یاسرہ رضوی نے پاکستان کے کئی نامور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ‘داغ’، ‘من کے موتی’ اور ‘مجازی خدا’ وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کامیاب پاکستانی فلم ‘منٹو’ میں بھی کام کیا۔

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!