Home / سیاست / تبصرہ / یوٹیوب پر ویڈیوز سے پیسے کمانے کا طریقہ تبدیل

یوٹیوب پر ویڈیوز سے پیسے کمانے کا طریقہ تبدیل

Dawn Newsسان فرانسسکو: دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو ویب سائیٹ یوٹیوب نے ویڈیوز کے ذریعے عام لوگوں کے پیسے کمانے کا طریقہ تبدیل کرتے ہوئے اسے قدرے محنت طلب کردیا۔

04025.01 OnLıneEarnıng 09Apr173اب یوٹیوب پر پیسے کمانے کے خواہش مند افراد کو اپنی ویڈیوز کے پیسے اس وقت ملنا شروع ہوں گے، جب کہ ان کی اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو کم سے کم 10 ہزار افراد دیکھیں گے۔

اس سے قبل یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھے جانے کی یہ قید نہیں تھی، بلکہ صرف ویڈیو پر چلنے والے اشتہار کی کمائی کا ایک مخصوص حصہ ویڈیواپ لوڈ کرنے والے کو فراہم کیا جاتا تھا۔

پہلے ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کو ہر 100 ڈالر پر مخصوص حصہ دیا جاتا تھا۔ لیکن اب یوٹیوب نے اسے قدرے مشکل بناتے ہوئے کم سے کم 10 ہزار افراد کے دیکھے جانے کی شرط لگادی۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے یوٹیوب سے پیسے کمانا ممکن

اب کسی بھی ویڈیو کو 10 ہزار افراد کے دیکھنے کے بعد اپ لوڈ کرنے والے کو اس کا مخصوص حصہ فراہم کیا جائے گا۔ یوٹیوب نے اس پروگرام میں تبدیلیاں کرتے ہوئے بلاگ پوسٹ  میں لکھا کہ یہ قدم دوسروں کے ویڈیوز چوری کرکے اپ لوڈ کرنے جیسے عوامل کے بعد اٹھایا گیا۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ یوٹیوب اور پارٹنرز کے درمیان باقی تمام معاملات پہلے کی طرح ہوں گے، مگر ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کو رقم کی ادائگی تب ہی کی جائے گی جب اس ویڈیو کو 10 ہزار افراد دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ یوٹیوب نے یہ پروگرام 2007 میں متعارف کرایا تھا، پاکستان میں یہ پروگرام 2016 میں شروع کیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت صارف کو ایڈ سینس ہوسٹڈ اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے، جو صارف کے یوٹیوب چینل سے منسلک ہوتا ہے۔ 

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!