Home / دھشت گردی / 4 اکتوبر کو کوئٹہ میں بس پر فائرنگ ، چار ہزارہ عورتیں ہلاک

4 اکتوبر کو کوئٹہ میں بس پر فائرنگ ، چار ہزارہ عورتیں ہلاک

al-arabiyaپاکستان کے رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک بس پر فائرنگ کردی ہے جس سے ہزارہ شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی چار عورتیں ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق منگل کی شام مسلح افراد نے کوئٹہ پڈگلی چوک کے نزدیک کیرانی روڈ پر مسافر بس پر فائرنگ کی ہے۔بس ہزارہ ٹاؤن کی جانب جارہی تھی۔ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔10021-01-quetta-08oct16

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کوئٹہ کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں آٹھ خواتین سوار تھیں اور ان میں سے پانچ کو ہزارہ نسل اور شیعہ فرقے سے تعلق کی بنا پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد فرنٹئیر کور اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب بھیج دی گئی ہیں اور زخمی عورت کو بولان میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال کے اندر اور باہر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سردار ثناء اللہ زہری نے ہزارہ عورتوں پر فائرنگ کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔انھوں نے واقعے میں ملوث افراد کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس صوبے میں تشدد اور اہدافی قتل کے واقعات آئے دن رونما ہوتے رہتے ہیں۔ان میں شیعہ اقلیت اور ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہزارہ نسل کے افراد اپنی خاص شکل وشباہت کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اور یوں انھیں حملہ آور بآسانی دوسروں سے الگ تھلگ کرکے فائرنگ کا نشانہ بنا دیتے ہی

About admin

Check Also

کل بھوشن کی بیوی 2ماہ سے لا پتہ

پاکستان میں سزائے موت کے منتظر بھارتی خفیہ ادارے ’’را‘‘کے ایجنٹ کلبھوشن کی بیوی جسے …

۲ comments

  1. I’ve been surfing online moгe than 3 hօurs todaу, yеt I never found ɑny іnteresting article like
    үours. It’s pretty worth enouɡh foг me. In mmy opinion, іf all site owners
    ɑnd bloggers made gooⅾ content аs you dіɗ, tҺе neet will be much morе usefսl tɦan ever befоre.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Translate »
error: Content is protected !!